کراچی کو بچانا ہے تاکہ پاکستان کو بچایا جاسکے، خالد مقبول صدیقی کا نظام کے خلاف دوٹوک مؤقف

تشکرنیوز: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو بچانا پاکستان کو بچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے جناح ہسپتال کی مالی حالت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہو رہا اور ہسپتال ڈونرز کے پیسوں پر چل رہا ہے۔

ریڈ لائن عبور کی تو کوئی گنجائش نہیں رہے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دوٹوک پیغام

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب عوام ٹیکس ادا کر رہے ہیں تو کراچی کو ڈونیشن سے کیوں چلایا جا رہا ہے؟ انہوں نے موجودہ نظام کو پاکستان کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نظام کو پوری قوت سے گرانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو مستحکم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم جبر کے نظام کے خلاف سب سے طاقتور ہتھیار ہے اور جب تک کراچی کو ملک کے نظام میں کلیدی کردار نہیں دیا جاتا، ملک کو مستحکم اور ترقی یافتہ بنانا ممکن نہیں ہوگا۔ خالد مقبول صدیقی نے جاگیردارانہ نظام پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

 

 

ایم کیو ایم کے رہنما نے عزم ظاہر کیا کہ وہ پاکستان کو نہ صرف بچائیں گے بلکہ اس کی تعمیر اور تعبیر کا فریضہ بھی سرانجام دیں گے۔

61 / 100

One thought on “کراچی کو بچانا ہے تاکہ پاکستان کو بچایا جاسکے، خالد مقبول صدیقی کا نظام کے خلاف دوٹوک مؤقف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!