کارساز حادثے میں زخمی عبدالسلام کی حالت نازک، ڈاکٹرز نے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیے

تشکر نیوز: کراچی کے کارساز حادثے میں شدید زخمی ہونے والے عبدالسلام کی حالت تشویشناک ہے، اور ڈاکٹرز نے ان کی زندگی کے لیے آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے ہیں۔ عبدالسلام کو وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، اور اہلِ خانہ کے مطابق انہیں پہلے جناح ہسپتال لایا گیا تھا، مگر وہاں آٹھ گھنٹے سے زیادہ بے یارو مددگار پڑے رہنے کے بعد انہیں ہل پارک کے قریب ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 12 افراد زخمی

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک حادثے کے بعد کسی حکومتی نمائندے نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ عبدالسلام، جو تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے والد ہیں، کتابوں کی سپلائی کا کام کرتے ہیں اور حادثے کے وقت معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر تھے۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ 19 اگست کو کارساز کے قریب پیش آیا تھا، جب ایک تیز رفتار لگژری جیپ میں سوار خاتون نے کار اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا تھا۔ اس حادثے میں ایک باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے عبدالسلام کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے خاتون ڈرائیور کو گھیر لیا تھا، جسے پولیس نے موقع پر حراست میں لے لیا۔

 

 

ملزمہ نتاشا کو 20 اگست کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ دورانِ سماعت ان کے وکیل نے ملزمہ کو نفسیاتی قرار دیتے ہوئے انہیں آئسولیشن وارڈ میں رکھنے کی تجویز دی۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی، جس میں خاتون کی تیز رفتار گاڑی کو باپ بیٹی کو ہٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

58 / 100

One thought on “کارساز حادثے میں زخمی عبدالسلام کی حالت نازک، ڈاکٹرز نے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!