کوئٹہ کسٹمز کی ایف سی کے ساتھ پاک افغان بارڈر ایف ایس گیٹ پر مشترکہ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی اسمگنگ ناکام بنادی
,کرائم رپورٹ
کوئٹہ کسٹمز نے ایف سی کے ساتھ پاک افغان بارڈر ایف ایس گیٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق کلیکٹر کسٹم انفورسمنٹ محمد اسمعيل کو خفیہ اطلاعات ملی کہ کچھ اسمگلر غیر ملکی کرنسی اور سونا اسمگل کرنے پاک افغان بارڈر کا استعمال کرینگے جس پر کلیکٹر محمد اسمعيل نے ایڈشنل کلیکٹر کسٹم انفورسمنٹ راشد منیر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کلیکٹر وقار احمد کی رہنمائی میں انسپیکٹر سعود فیصل نے ایف سی ونگ نمبر 79 کے ساتھ افغان باڈر پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 826 گرام سونا اور دو لاکھ روپے سے زائد سعودی ریال برآمد کرلیے کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں جوڈیشل کردیا گیا ترجمان کوئٹہ کسٹم کے مطابق برآمدشدہ سامان کی مالیت تقریباً تین کروڑ روپے بنتی ہے واضح رہے کرنسی اسمگنگ کے بارے میں وفاقی حکومت نے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہوئی ہے جیسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن نے کسٹم ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔