بالا افسران کی جانب سے لسٹڈ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے عزیز آباد پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ یاسین آباد قبرستان کے قریب لیاری ایکسپریس وے، بلاک 08، ایف بی ایریا کراچی سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اقبال عرف شہروز ولد اللہ یار، شارک عرف سینا ولد شہاب الدین، اور رولال عرف باکسر ولد محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چرس برآمد کی ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تینوں ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے اور یہ متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 458/2024 نارکوٹکس ایکٹ کی دفعہ 9(1)3A کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔