بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایف سی بلوچستان کی امدادی سرگرمیاں

ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی، صحبت پور، سوئی، ڈیرہ اللہ یار اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب سے مقامی آبادیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا

ضلع صحبت پور میں اوچھ لنک کنال میں شگاف پڑنے کے بعد اسے بھر دیا گیا، جبکہ مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ایف سی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا اور ضرورت مند خاندانوں میں راشن پیکجز مفت تقسیم کیے گئے۔

سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں بارشوں کی وجہ سے لوگوں کے مکانات اور چھتوں کو نقصان پہنچا۔ ایف سی نے متاثرین کو خیمے اور راشن فراہم کیے، جبکہ ڈیرہ اللہ یار میں کنال سیم شاخ میں پڑنے والے شگاف کو فوری طور پر بھر دیا گیا، اور متاثرین کو تیار کھانا اور پانی فراہم کیا گیا۔ ہنہ اوڑک کے برساتی نالے میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ضروری مشینری اور آلات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔

 

 

ایف سی بلوچستان (نارتھ) اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہر قدرتی آفت میں بلوچستان کے عوام کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

61 / 100

One thought on “بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایف سی بلوچستان کی امدادی سرگرمیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!