نارتھ ناظم آباد میں شاہین فورس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار

تشکر نیوز:  نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب شاہین فورس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کی زیر صدارت شہدائے کربلا کے چہلم کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ، فوری اقدامات کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق، شاہین فورس کے جوانوں نے بلاک C میں ملزمان کی واردات کے بعد تعاقب شروع کیا اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے فورس کے جوانوں پر مسلسل فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی اور حیدری مارکیٹ کی حدود میں داخل ہوگئے۔

بعد ازاں، دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت دانش ولد عثمان کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی ملزم کی شناخت دانیال ولد آصف کے نام سے کی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

 

 

ہلاک اور زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ اس کارروائی کی تفصیلات ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے فراہم کیں۔

60 / 100

One thought on “نارتھ ناظم آباد میں شاہین فورس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!