آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اے وی ایل سی کے ضلعی سہولت مرکز کا افتتاح کیا، جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی

تشکر نیوز:  آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اے وی ایل سی کے ضلعی سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس مرکز میں گاڑیوں کی چوری اور چھیننے والے ملزمان کی شناخت کے لیے کیٹیگرائزڈ ڈیجیٹل لائبریری اور خاکہ نگاری کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

سعید غنی کا کارساز سانحے میں جاں بحق باپ اور بیٹی کے ورثاء کو مکمل انصاف کی یقین دہانی

یہ سہولت مرکز ضلع ایسٹ میں قائم کیا گیا ہے جہاں تفتیشی افسران اور مدعیان کے درمیان رابطے کو مضبوط کیا جا سکے گا اور کیس کی پیش رفت سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی اے وی ایل سی اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی نے آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کو سہولت مرکز کے اغراض و مقاصد اور سہولیات سے آگاہ کیا۔ اس مرکز کے ذریعے اے وی ایل سی اور سی پی ایل سی سے گاڑیوں کے کرائم ڈیٹا کی تصدیق اور چوری شدہ گاڑیوں کا اندراج ممکن ہوگا۔ برآمد شدہ گاڑیوں کا ڈیٹا بھی یہاں درج کیا جا سکے گا، اور کلیئر گاڑیوں کی تصدیق یا این او سی کا اجراء، انشورنس کلیم کے لیے حتمی رپورٹ کا اجراء آسان بنایا جائے گا۔

عوام کو جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں مدد ملے گی، اور ٹریکر کمپنیز سے رابطے کے ذریعے گاڑیوں سے چھینے گئے موبائل فونز کی ٹریکنگ کی جا سکے گی۔ انجن اور چیسز نمبرز کی جانچ پڑتال اور ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی عوام کو فراہم کی جائے گی۔

 

 

آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ عوامی سہولت مراکز اور پولیس اسٹیشنز میں پیشہ ور، شائستہ مزاج اور نظم و ضبط کے پابند افسران تعینات کیے جائیں۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، عوام دوست ماحول اور سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشنز پر کھڑی لاوارث گاڑیوں کی اصل مالکان تک پہنچانے میں مدد فراہم کی جائے گی، اور ڈیوٹی افسران کے طرزعمل اور اوقات کار کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ان کا وقت 8 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو۔

59 / 100

One thought on “آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اے وی ایل سی کے ضلعی سہولت مرکز کا افتتاح کیا، جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!