کراچی: کورنگی پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی، بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے تین کارندے گرفتار

کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی میں تصویر محل چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن کے مطابق، گرفتار ملزمان کی شناخت وقار، اوسامہ، اور سراج کباڑی کے نام سے ہوئی ہے۔

تھانہ گڈاپ سٹی پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

پولیس نے کارروائی کے دوران 31 موٹرسائیکل چیچس، 6 مکمل موٹرسائیکلیں، اور دیگر مسروقہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس برآمد کیے۔ ملزمان چوری شدہ نئی موٹرسائیکلیں حب میں بیچتے اور پرانے پارٹس اسکریپ میں فروخت کرتے تھے۔ سینکڑوں چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس بیچے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

 

 

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

62 / 100

One thought on “کراچی: کورنگی پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی، بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے تین کارندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!