نیب کیس میں فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تشکور نیوز رپورٹنگ،

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وفاقی وزیر کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ سنای

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں للہ، پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر اور زمین خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جہاں احتساب عدالت نے فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وفاقی وزیر کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ سنایا اور احتساب عدالت نے 10 روز کیلئے فواد چوہدری کو نیب کی تحویل میں دے دیا۔قبل ازیں اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف نیب کیس کی سماعت کی، اس دوران نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ ’وارنٹ گرفتاری کی تعمیل ہوچکی ہے، پروڈکشن آرڈر کردیں تاکہ جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کردیں، ملزم جوڈیشل کسٹڈی پر ہے، گرفتاری کے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو عدالت میں پیش کرنا لازمی ہے۔

اس موقع پر اپنے ریمارکس میں جج محمد بشیر نے کہا کہ ’ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اب وہ نیب کی تحویل میں ہے، جیل سپرنٹینڈنٹ کو اتنا کہہ سکتے ہیں آپ کو ملزم کو عدالت میں لانے کی اجازت دے، آپ اپنی درخواست ترمیم کے ساتھ دوبارہ جمع کروائیں اور فواد چوہدری کو عدالت لانے کے لیے اجازت دینے کی درخواست دیں۔بعد ازاں نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ترمیم شدہ درخواست عدالت میں پیش کردی گئی، جس کی بنیاد پر نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے پر عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے اور جج محمد بشیر نے ہدایت کی کہ فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!