اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری، 70 کروڑ روپے مالیت کی 37 کلو منشیات ضبط

اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف اپنے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 10 مختلف کارروائیوں کے دوران 70 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی 37 کلو منشیات برآمد کی ہے۔ ان کارروائیوں میں 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسحٰق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد ایئرپورٹ پر نائیجیریا سے آنے والے مسافر سے 7.5 کلو ویڈ، پشاور ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 980 گرام آئس، اور کراچی ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 402 گرام آئس برآمد کی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ سے سعودیہ جانے والے مسافر سے 150 گرام نشہ آور گولیاں، جی ٹی روڈ نوشہرہ پر 2 ملزمان سے 2.4 کلو افیون، 6 کلو ہیروئین، 1.2 کلو چرس، اور 3 کلو آئس برآمد کی گئی۔

ایم ون اسلام آباد پر دو مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان سے 140 گرام افیون، 150 گرام ہیروئین، 1.2 کلو چرس، اور 1.1 کلو آئس ضبط کی گئی، جبکہ کوئٹہ میں دو کارروائیوں میں 4 ملزمان سے 10 کلو ہیروئین اور 2 کلو آئس برآمد کی گئی۔

 

 

کراچی میں یونیورسٹی کے قریب سے ملزم سے 98 گرام چرس اور 20 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

55 / 100

One thought on “اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری، 70 کروڑ روپے مالیت کی 37 کلو منشیات ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!