سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی گوہر بلوچ کی فیصل آباد کے حلقے این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔
پنجاب ہر چیز میں لیڈ لے رہا، ہمیں دیکھ کے لوگوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں، مریم نواز
تشکر نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ریکارڈ سے دکھائیں دوبارہ گنتی کی درخواست کب دی تھی؟ تاہم درخواستگزار و رہنما مسلم لیگ (ن) علی گوہر بلوچ کے وکیل ریٹرننگ افسر کو دی گئی درخواست نہ دکھا سکے۔
ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے بھی درخواست موصول نہ ہونے کی تصدیق کر دی۔
ڈی جی لا الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریکارڈ پر ایسی کوئی درخواست موجود نہیں ہے۔
بعد ازاں عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما علی گوہر بلوچ کی اپیل خارج کردی۔
یاد رہے کہ 29 مئی کو لاہور ہائی کورٹ نے این اے 97 میں 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو یکجا کرنے کے بعد دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ حکم پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد سعد اللہ کی درخواست پر دیا تھا۔
درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے موقف اختیار کیا کہ انہیں ابتدائی طور پر الیکشن میں کامیاب قرار دیا گیا تاہم الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے مدعا علی گوہر خان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن نے دوبارہ گنتی میں مدعا علیہ کی جیت کا اعلان کیا تھا۔
سعد اللہ کا کہنا تھا کہ کمیشن کا نتائج کو یکجا کرنے کے بعد دوبارہ گنتی کرانے کا غلط فیصلہ غیر قانونی ہے۔
بعد ازاں علی گوہر بلوچ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔