دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائن نمبر پانچ کی مرمت مکمل، کیبل فالٹ کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں تاخیر

تشکر نیوز: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر پانچ کا مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم ترجمان کے مطابق کیبل فالٹ کی وجہ سے اس لائن سے پانی کی فراہمی شروع نہیں کی گئی ہے۔

عمرہ زائرین کی ہوٹل بکنگ اور اخراجات میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف، ملزم گرفتار، بھاری رقم برآمد

ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے فیز ٹو اور فیز تھری میں کیبل فالٹ پیدا ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ جیسے ہی کیبل فالٹ کی مرمت مکمل ہوگی، لائن نمبر پانچ سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

 

 

ترجمان نے مزید بتایا کہ 72 انچ پی آر سی سی کی لائن نمبر ایک کا مرمتی کام بھی جاری ہے، جس کی تکمیل اگلے چار روز میں متوقع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کی وجہ سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی 72 انچ ایم ایس لائن نمبر پانچ اور 72 انچ پی آر سی سی لائن نمبر ایک پھٹ گئی تھیں، جن کی مرمت کے بعد پانی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔

60 / 100

One thought on “دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائن نمبر پانچ کی مرمت مکمل، کیبل فالٹ کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں تاخیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!