چہلم امام حسینؓ کے جلوس کی فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات کی منظوری، کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس

تشکر نیوز:  کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چہلم کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ جلوس کے راستوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی کی بہتری کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایات دی گئیں جبکہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پانی کی فراہمی کے لیے انتظامات کرے گا۔

باجوڑمیں سیکیورٹی فورسزاور خوارج کےدرمیان شدیدجھڑپ،5خوارج ہلاک،4زخمی

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز، ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا، تمام ڈپٹی کمشنرز، بلدیہ عظمیٰ کے افسران، چیف فائر افسران اور کے الیکٹرک کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید شبر رضا اور دیگر منتظمین نے بھی شرکت کی۔

 

 

اجلاس میں طے پایا کہ چہلم کے جلوسوں کے راستوں پر صفائی، روشنی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے حوالے سے جامع اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شرکاء کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

50 / 100

One thought on “چہلم امام حسینؓ کے جلوس کی فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات کی منظوری، کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!