وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بارش ایمرجنسی اجلاس، نکاسی آب کے انتظامات اور ماحولیاتی بہتری پر زور

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بارش ایمرجنسی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء، میئر کراچی، کمشنرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد صوبے بھر میں جاری بارشوں سے متاثرہ اضلاع کے مسائل کا حل اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا تھا۔

آئی جی سندھ کے احکامات: انسانی اسمگلنگ اور منظم گروہوں کے خلاف سخت کارروائی

 

وزیراعلیٰ سندھ نے ماحولیات کی بہتری کے لیے پلاسٹک کی بوتلوں اور بیگز کے استعمال کو بند کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماحول کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں شیشے کے جگوں کا استعمال کرتے ہوئے اس مہم کا آغاز کیا گیا۔

شرکاء کو صوبے بھر میں بارش کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سب سے زیادہ بارشیں سکھر میں ہوئی ہیں جہاں 263 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی عدم دستیابی یا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نکاسی آب میں دشواری کا سامنا ہے۔ کمشنر سکھر نے اجلاس میں بتایا کہ بارش کے دوران 21 افراد زخمی ہوئے اور 48 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

 

 

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ سڑکوں پر موجود رہیں اور شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام مشینری کی بروقت فراہمی اور نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

62 / 100

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بارش ایمرجنسی اجلاس، نکاسی آب کے انتظامات اور ماحولیاتی بہتری پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!