آئی جی سندھ کے احکامات: انسانی اسمگلنگ اور منظم گروہوں کے خلاف سخت کارروائی

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے انسانی اسمگلنگ اور اس میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جو بھی عمارت یا گھر اس غیر قانونی عمل میں استعمال ہوتا پایا جائے، اس کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے سخت کارروائی کی جائے۔

کراچی ائرپورٹ پر 2 کروڑ روپے کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ایک گرفتار

اس ضمن میں، اے آئی جی آپریشنز سی پی او نے صوبے بھر کے تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو باضابطہ مراسلے ارسال کیے ہیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران اپنے تھانہ جات کی حدود میں کسی بھی قسم کی انسانی اسمگلنگ یا اس سے جڑے جرائم کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کریں۔

 

 

مزید برآں، انسانی اسمگلنگ، گداگری، اور قحبہ خانوں جیسے منظم جرائم میں ملوث ملزمان، ان کے سرپرستوں اور سہولتکاروں کے خلاف بھی ایف آئی آرز درج کی جائیں۔ مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان جرائم کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی صورت میں یہ تاثر لیا جائے گا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خود ان جرائم کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

57 / 100

One thought on “آئی جی سندھ کے احکامات: انسانی اسمگلنگ اور منظم گروہوں کے خلاف سخت کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!