مخصوص لوگ بجلی ریلیف پر پروپیگنڈا کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ مخصوص لوگ بجلی ریلیف پر پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین کو 500 یونٹ تک بڑا ریلیف کا اعلان کیا گیا، پنجاب کے عوام کو بجلی کے بلز پر ریلیف

مون سون کی دلہنیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا رقم کے عوض 45 کم عمر لڑکیوں کی شادی کا نوٹس

دیا گیا، عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنامسلم لیگ (ن) کی سیاست رہی ہے، مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینا مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے،بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لیے پنجاب کے بجٹ سے 45 ارب روپے دیے جارہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 4 سال نالائقی،کرپشن کا بازار گرم رہا، انہیں عوام کو ریلیف برداشت نہیں ہے، انہوں نے عوام کودینے ریلیف پر پروپیگنڈا شروع کردیا، پروپیگنڈا اور جھوٹ بولنے والوں کوعوام کا ریلیف برداشت نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ پی تی آئی نے 4 سال ملک کا نقصان کیا، ہم نے 4 ماہ عوام کو ریلیف دیا، کچھ عناصر کا کام فقط عوام میں مایوسی اور انتشار پھیلانا ہے، یہ 4 سال کا حساب دیتےنہیں مگر ہم سے 4 ماہ کا حساب مانگ رہےہیں، ملکی معیشت تباہ اور مہنگائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، مسلم لیگ (ن) نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینےکی سوچ صرف نواز، شہباز شریف کی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 201 سے 500 یونٹ تک بجلی بلوں میں ریلیف پنجاب حکومت دے گی، ہم پنجاب کےعوام کے لیے سب سےبڑی سولر اسکیم بھی لے کر آرہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے میں صوبوں کو وفاق کا ہاتھ بٹاناچاہیے، اپنےاخراجات میں کمی کرکے ہم نے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دورحکومت میں ملک کو مشکل سے نکالا، دیکھنا ہوگا کہ کون سی جماعت نے 4 ماہ میں ملکی ترقی کا سفر شروع کردیا، ہم چاہتےہیں کہ پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں بھی ریلیف دیا جائے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، نوازشریف عوام کو ریلیف دینےکے لیے ہمیشہ فعال رہے ہیں ، یہ پروپیگنڈا صوبوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

 

 

55 / 100

One thought on “مخصوص لوگ بجلی ریلیف پر پروپیگنڈا کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!