تشکرنیوز: کراچی: سپر ہائی وے پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سٹی کے قریب بارش کے باعث مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔
جماعت اسلامی کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان، مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج
حادثہ اس وقت پیش آیا جب بارش کی وجہ سے بس پھسل کر ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق، بس میں 46 مسافر سوار تھے اور یہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے کراچی آ رہی تھی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، خوش قسمتی سے تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔