قائمہ کمیٹی کی ایم ایل ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی سفارش

ایوان بالا سینیٹ قائمہ کمیٹی ریلویز نے وزارت منصوبہ بندی اور فنانس ڈویژن کو متفقہ طور پر مین لائن-1 (ایم ایل-1) منصوبے پر کام تیز کرنے کی سفارش کرنے کے علاوہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران ریلوے میں کرپشن، اسکریپ چوری ہونے سے متعلق آئندہ اجلاس میں بریفنگ طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر عون علی کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس جام سیف اللہ خان کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری ریلوے نے کمیٹی ارکان کو ایم ایل ون منصوبہ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس پروجیکٹ پر کمیٹی کی اسپورٹ کی ضرورت ہے۔

سینیٹر کامل علی آغا نے استفسار کیا کہ ایم ایل ون کے ابتدائی منصوبے پر نظر ثانی کی گئی ہے، اب یہ منصوبہ اتنا محفوظ نہیں رہا ہے، سیلاب کے بعد ایم ایل ون میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ سیلاب کے بعد ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن پر نظر ثانی کی گئی ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے ایم ایل ون منصوبے کو کیسے محفوظ رکھا جائے گا۔

اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان نے گزشتہ 5 سالوں میں ریلوے میں ہونے والی کرپشن اور چوری میں ملوث پائے جانے والے ریلوے ملازمین سے متعلق کہا کہ یہ سوال میں نے پارلیمنٹ میں بھی پوچھا تھا، ہاؤس والے ورکنگ پیپرز کمیٹی میں جمع کروا دیے گئے، تمام بڑے بدعنوانی کے اسکینڈلز کا پیپرز میں کوئی تذکرہ نہیں ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ 10 ہزار 207 گز زمین ایک کاروباری شخص کو لیز پر دی گئی تھی، ریلوے کو اس اقدام سے 5 ارب کا نقصان ہوا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو سوال شہادت اعوان نے اٹھائے، ان پر وزارت ریلوے آئندہ اجلاس میں تفصیل جمع کرائے۔

57 / 100

One thought on “قائمہ کمیٹی کی ایم ایل ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی سفارش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!