لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر عون علی کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا

لاہور ہائی کورٹ نے کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) کو 20 اگست تک یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو باز یاب کرواکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاوسسز ایسوسی ایشن کا فائر وال کی تنصیب پر خدشات کا اظہار

تشکر نیوز کے مطابق جسٹس شہباز رضوی نے عون علی کھوسہ کی اہلیہ بینش کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے وکلا میاں علی اشفاق اور خدیجہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے آرٹسٹ عون علی کو بازیاب کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عون علی کھوسہ کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کی درخواست دائر تھی، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ عون علی ڈیجٹیل کنٹینٹ کریٹیر ہیں اور ان کو نامعلوم افراد نے گھر سے اغوا کیا۔

 

 

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت عون علی کھوسہ کی بازیابی کا حکم دے۔

57 / 100

One thought on “لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر عون علی کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!