تشکر نیوز: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ہیڈ کوارٹر) کراچی میں 77 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر بلدیات سندھ، سعید غنی تھے، جنہوں نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔
یومِ آزادی کے موقع پر کور کمانڈر کراچی کی مزارِ قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی، مزدور رہنما اور پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، معروف صنعتکار دانش خان، اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب کے دوران صوبائی وزیر سعید غنی نے ایس بی سی ای کے دفتر میں 60 فٹ طویل پرچم کو ہوا میں بلند کیا، جسے دیکھ کر حاضرین میں جوش و ولولہ پیدا ہوا۔ اس موقع پر سعید غنی اور عبدالرشید سولنگی نے تمام مہمانوں کو 77 ویں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ تقریب میں بینڈ کی دھن پر پاکستان کا قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے، جو حاضرین کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔