تشکر نیوز: 77 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور بانیٔ پاکستان، قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
یوم آزادی؛ مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
اس موقع پر میجر جنرل اظہر وقاص کے ہمراہ دیگر رینجرز افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے قائد اعظم کی روح کے ایصالِ ثواب اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔
بعد ازاں، ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) نے مزارِ قائد پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔