گورنر سندھ کامران ٹیسوری: امام مسجد نبوی ﷺ کی دعا سے پاکستان کے حالات بدلنے کی امید

تشکر نیوز:  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات میں بہتری کی امید ہے کیونکہ ہم نے امام مسجد نبوی ﷺ سے دعا کروائی ہے۔

9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری پر ہائیکورٹ کے اعتراض، کے پی حکومت کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں لیجانے کا فیصلہ

مسجد نبوی ﷺ کے امام، الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر، جو 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان آئے ہیں، نے آج سندھ ہاؤس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ امام مسجد نبوی ﷺ پاکستان میں موجود ہیں اور انہوں نے ہماری معیشت کی بہتری اور قومی سلامتی کے لیے دعا کی ہے۔

کامران ٹیسوری نے سعودی حکومت، سعودی سفیر اور امام مدینہ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ان کی دعاوں کے اثرات پاکستان کے حالات میں بہتری لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور عوامی فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

گورنر سندھ نے وضاحت کی کہ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا دعویٰ کسی اور کا تھا، لیکن ہم نے اس وعدے کو پورا کر کے دکھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت بھی پاکستان کے ساتھ ہے، اور حیدر آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کی تعمیر پر کام جاری ہے۔

 

 

کامران ٹیسوری نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور مفت راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام مسجد نبوی ﷺ کی دعاوں سے پاکستان کے حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی اور ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔

61 / 100

One thought on “گورنر سندھ کامران ٹیسوری: امام مسجد نبوی ﷺ کی دعا سے پاکستان کے حالات بدلنے کی امید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!