9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری پر ہائیکورٹ کے اعتراض، کے پی حکومت کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں لیجانے کا فیصلہ

تشکر نیوز:  ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست کا طریقہ کار درست تھا، اور اگر پشاور ہائیکورٹ انکوائری کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تو اسے واضح طور پر انکار کر دینا چاہیے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جوابی مراسلے کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے مشاورت کی اور فیصلہ کیا کہ معاملہ واپس صوبائی کابینہ میں لے جایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی انکوائری ہر صورت میں ہوگی۔

شاہ فیصل اتمان خیل نے مزید کہا کہ جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار صحیح تھا، لیکن اگر ہائیکورٹ انکوائری نہیں کرنا چاہتی تو اسے انکار کر دینا چاہیے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت نے انہیں عدالت سے بات کرنے کی ذمہ داری دی تھی، لیکن عدالت نے ان سے مشورہ کیے بغیر جوابی مراسلہ بھیج دیا۔

 

 

خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا، جس پر ہائیکورٹ نے اپنے جوابی مراسلے میں کہا کہ درخواست کی موجودہ صورت خیبرپختونخوا حکومت کے رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے، اس لیے درخواست کو زیر غور نہیں لایا جا سکتا۔

62 / 100

One thought on “9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری پر ہائیکورٹ کے اعتراض، کے پی حکومت کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں لیجانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!