نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

تشکر نیوز:  نیو کراچی کے سیکٹر 11-I میں، اندرون روڈ نزد بریلینٹ گرامر اسکول کے علاقے میں پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز کے درمیان ہونے والے دو بدو مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں عبدالرؤف عرف کالو گدھا ولد عبدالغنی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ دوسرے ملزم کی شناخت فراز ولد عبدالرحیم کے نام سے ہوئی ہے، جو بلا ضرب گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل، لوڈ میگزین، نقد رقم، اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ گرفتار زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس ملزمان کے ریکارڈ اور برآمدہ موٹر سائیکل کے ریکارڈ کی جانچ کر رہی ہے۔

 

 

یہ کارروائی تھانہ نیو کراچی کی حدود میں کی گئی اور اس سے علاقے میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

61 / 100

One thought on “نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!