تشکر نیوز: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں کراچی پولیس آفس میں پولیس کلنگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔
بارشوں کے بعد سڑکوں کی تباہی، انتظامیہ کا بے پرواہ رویہ
اجلاس میں شہر میں جرائم اور امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ خاص طور پر، ہائی پروفائل کیسز اور پولیس کلنگ کے معاملات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پولیس چیف نے ان مقدمات کی تفتیش میں پیش رفت کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ان کی وجوہات کا تجزیہ کیا۔
جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں کرائم کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیوں میں تیزی لانے اور ترجیحی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
#پولیس_کلنگ #کراچی #اجلاس #جرائم #ایڈیشنل_آئی_جی