جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے، آرمی چیف

تشکر نیوز: اسلام آباد میں منعقدہ علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے، اور جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، انہیں پاکستانی نہیں مانا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے کا حق سب کو ہے، لیکن یہ پرامن ہونا چاہیے، کیونکہ دین میں جبر نہیں ہے۔

نئے بجٹ میں چینی پر اضافی ٹیکس: یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں 5 روپے فی کلو اضافہ

جنرل عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی فرد رسول پاک صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کی جرأت نہیں کر سکتا، اور جرائم پیشہ افراد، اسمگلرز، اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انتشار کی کوشش کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

 

آرمی چیف نے سوال کیا کہ جنہوں نے دو قومی نظریے کو خلیج بنگال میں ڈبودنے کا دعویٰ کیا تھا، وہ آج کہاں ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے عراق، شام، اور لیبیا کے حالات دیکھنے کی ضرورت ہے۔

55 / 100

One thought on “جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے، آرمی چیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!