فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیس ختم کرنے کی استدعا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور معذرت نامہ پیش کرنا چاہتا ہوں، ممبر کمیشن نے کہا کہ ہمارا کسی سے ذاتی اختلاف نہیں، وہ ویڈیو آپ سنیں تو معلوم ہو۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

پاکستان بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ کھڑا ہے

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، تاہم عمران خان کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، فواد چوہدری بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

فیصل چوہدری کی جانب سے کیسز ختم کرنے کی استدعا کی گئی، انہوں نے کہا کہ دونوں کیسز ایک ہی نوعیت کے ہیں انہیں ایک ہی سمجھیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دو آرڈر کیے تھے جو دونوں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ہوئے، ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی فراہم کررہا ہوں۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے چارج فریم کیا تھا، ہائی کورٹ نے اسے معطل کر دیا، عمران خان اور فواد چوہدری کیس میں ایک کیس کا فیصلہ دوسرے کیس پر بھی لاگو ہو گا، عمران خان کے کیس پر بھی چارج فریم پر نظر ثانی کریں۔

اس دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ہم تو معافی تلافی کے لوگ ہیں، ایک اور تحریری معذرت نامہ دینا چاہتا ہوں، آپ کے منصف کا تقاضا ہے کہ دل بڑا رکھیں۔

جس پر ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ نے بھی نہیں سوچا تھا آگے کیا ہو گا، آپ معافی نامہ دے دیں، ہمارا کسی سے ذاتی اختلاف تو ہے نہیں، وہ ویڈیو آپ سنیں تو معلوم ہو، اس وقت آپ جذ باتی تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر نے کیا کیا کہہ دیا، میں نہیں کہتا کہ اسے بھی نوٹس دیں لیکن آپ کا دل ہم پر زیادہ آتا ہے، آپ تگڑے ایکشن لیں، ساکھ واپس آئے گے، آپ پی ٹی آئی کو 41 سیٹ دے دیں۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ پی ٹی ائی کی بنیں گی تو ضرور دیں گے، چارج فریم کے لیے کیس رکھتے ہیں، آپ جواب جمع کرا دیں۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ ہائی کورٹ ارڈر چارج فریم سے متعلق ہے، اس آرڈر کو تسلی سے پڑھ لیں،
ہائی کورٹ آرڈر جیل ٹرائل اور چارج فریم معطل کرنے سے متعلق ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چارج فریم اچھی خبر نہیں بنتی، آپ مزید کاروائی تک کیس ملتوی کر دیں، ممبر کمیشن نے کہا کہ سیاستدان کا کام گالی دینا تھوڑی ہوتا، آپ لوگوں کو دیکھ کر بہت آگے بڑھ جاتے ہیں۔

بعد ازاں، کیس کی سماعت چار ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

11 جولائی کو ہونے والی گزشتہ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

واضح رہے کہ 20 جون کو عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوئے تھے۔

3 جنوری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

اگست 2022 میں الیکشن کمیش نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزمات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں عمران خان کے مختلف بیانات، تقاریر، پریس کانفرنسز کے دوران اپنے خلاف عائد ہونے والے بے بنیاد الزامات اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف استعمال ہونے والے الفاظ، غلط بیانات و من گھڑت الزامات کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان کو 30 اگست کو اپنے جواب کے ساتھ کمیشن میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

 

 

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ پیمرا کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے 11 مئی، 16 مئی، 29 جون، 19، 20 جولائی اور 7 اگست کو اپنی تقاریر، پریس کانفرنسز اور بیانات میں الیکشن کمیشن کے خلاف مضحکہ خیز اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، توہین آمیز بیانات دیے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جو براہ راست مرکزی ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے۔

51 / 100

One thought on “فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیس ختم کرنے کی استدعا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!