وطن کے بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری

پاک فوج کی ملک کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ فوجی جوان ہر دم ملک کی حفاظت اور بقاء کےلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں

پاکستان کا قیام کسی طور بھی معجزے سے کم نہیں تھا اور اس کی حفاظت بھی کرامت ہے۔ جب کہا جاتا ہے کہ افواجِ پاکستان وطن کے چپے چپے کی حفاظت کریں گی تو وہ ایسا کرتی بھی ہیں، پھر اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ درجن بھر نشانِ حیدر، سیکڑوں جرأت کے ستارے اور سینوں پر لش پش کرتے سجے تمغے ویسے ہی نہیں مل جاتے، جان دینی پڑتی ہے، معذوریاں مقدر کرنی پڑتی ہیں، عیدیں اور شب راتیں گھر سے دُور بارڈر ایریے میں گزارنی ہوتی ہیں۔

فوجی جوان ہر دم ملک کی حفاظت اور بقاء کے لئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ ایسے ہی وطن کے بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا گیا۔ وطن کے جانثار نامی اس نغمے کے خالق ایچ ایم طاہر ہیں۔ فراز آصف کی ترتیب کردہ موسیقی پر آواز کا جادو کامران اللہ خان نے جگایا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!