...

عمران خان نے قوم کو بدتمیزی، بدتہذیبی، غنڈہ گردی، بدمعاشی، جھوٹ اور یوٹرن کا کلچر سکھایا،اللہ سے ڈر نہیں لگا: نوازشریف

لاہور ( تشکُّر نیوز تازہ ترین ۔ 19 دسمبر 2023ء ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کو بدتمیزی، بدتہذیبی، غنڈہ گردی، بدمعاشی، جھوٹ اور یوٹرن کا کلچر سکھایا، افسوس ہے ہم دیکھ کر بھی خاموش رہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو کہتے نہیں تھکتے تھے تبدیلی آئے گی نیا پاکستان بنائیں گے، سبز پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے اور پھر سب نے دیکھا کہ وہ سب ایک جھوٹا خواب اور سبز باغ تھا، ان کا لیڈر قوم کو بے راہ روی، بدتمیزی، بدتہذیبی، غنڈہ گردی، بدمعاشی، جھوٹ، دھاندلی، یوٹرن کی طرف لے گیا، اس نے تبدیلی کے نام پر یہ سب کچھ کیا اور اس کو ریاست مدینہ کا نام دے دیا گیا، ان کو اللہ سے ڈر نہیں لگا کہ یہ کام کیا کررہے ہیں اور باتیں کیا کرتے ہیں، یہ مدینہ شریف اور کعبہ شریف میں نعرے بازی کرواتے رہے، یہ نیا پاکستان، نیا کلچر اور نئی تہذیت دی گئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے دور میں ڈالر کی مجال نہیں تھی کہ ہل بھی سکے، چار برس ڈالر ایک ہی قیمت پر رہا جس کا کریڈٹ یہاں بیٹھے اسحاق ڈار کو جاتا ہے، آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا اور انہوں نے کہا پاکستان یونہی ترقی کرتا رہا تو یہ دنیا کے ترقی یافتہ ترین ممالک میں شامل ہوجائے گا، 2013ء کے الیکشن میں مجھے شہباز شریف نے کہا کہ آپ کہہ دیں ہم چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے لیکن میں نے کہا کہ میں وہی کہوں گا جو حقیقت ہے، اس لیے کہا کہ اپنے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے، اور پھر سب نے دیکھا ہم نے 2016ء کے آخر تک ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا۔
نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلی دفعہ اقتدار میں آنے کے بعد جو معاشی ریفارمز آرڈر اور پالیسیاں بنائیں ان کے بہت دور رس نتائج نکلے، پھر سب نے دیکھا ملک میں موٹر ویز بنیں، اگر وہ سلسلہ جاری رہتا تو آج پاکسان اپنی منزل مقصود پر پہنچا ہوتا، آج ہم یقینا ایشین ٹائیگر بن چکے ہوتے لیکن پھر جو کچھ بار بار کیا گیا اس کے بعد ہوا یہ کہ وہ ممالک جو ہم سے پیچھے تھے وہ آج آگے نکل چکے ہیں، پاکستان کی آج جو حالت ہے وہ کسی اور کا قصور نہیں، یہ بھارت نے یا امریکہ نے ہمارے خلاف نہیں کیا، یہ ہمارا اپنا قصور ہے یہ خود اپنے پاوں پر کلہاڑا مارا گیا ہے، جب بھی یہاں آئین ٹوٹتا ہے تو ججز آگے بڑھ کر آئین توڑنے والے کو ہار پہناتے ہیں اور اسے قانونی تحفظ بھی دیتے ہیں کہ تم تین برس آئین سے جو مرضی سلوک کرو تمہیں کھلی اجازت ہے لیکن منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر باہر نکال دیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.