ضلع وسطی میں بارشوں کے دوران عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لیے صوبائی وزیر کی ہدایات

ضلع وسطی، ۳ اگست ۲۰۲۴: ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فواد غفار سومرو کی زیرنگرانی حالیہ بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندھ، شاہینہ شیر علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارش اللہ کی رحمت ہے، اور ہم اسے عوام کے لیے زحمت نہیں بننے دیں گے۔

اورنگی میں جعلی ادویات کے خلاف کارروائی: کروڑوں مالیت کی مشتبہ ادویات اور مشینری ضبط

انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر سردار خان، جنرل سیکریٹری شہزاد مجید، ضلع وسطی کے پانچوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز، DHO سینٹرل، ٹاؤن میونسپل کمشنر، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے الیکٹرک، اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہوئے۔

 

شاہینہ شیر علی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق ضلع وسطی کی عوام کو بارشوں کے دوران کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں، انہوں نے ضلع وسطی کے برساتی نالوں کا دورہ کیا اور نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے عمل کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔

 

 

صوبائی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع وسطی کا دورہ کر رہی ہیں اور بارشوں کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لے رہی ہیں، جس سے امید ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران ضلع وسطی کے شہریوں کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

54 / 100

2 thoughts on “ضلع وسطی میں بارشوں کے دوران عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لیے صوبائی وزیر کی ہدایات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!