ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم مظہر اقبال گرفتار

تشکر نیوز: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم مظہر اقبال کو گرفتار کر لیا۔

ملزم مظہر اقبال اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے پانچ مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ اس ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کیے تھے۔

ضلع کیماڑی پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث کاشف سندھی گروپ کا شوٹر پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزم کو کوٹ لکپھت جیل لاہور سے تحویل میں لیا گیا۔ یہ ملزم گزشتہ آٹھ سال سے قانون کی نظروں سے چھپتا ہوا تھا۔ مظہر اقبال کے خلاف سال 2016 اور 2017 میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

 

 

اب ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

50 / 100

One thought on “ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم مظہر اقبال گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!