اسمٰعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ ادا، وزیر اعظم و دیگر ارکان قومی اسمبلی شریک

پارلیمنٹ ہاؤس میں حماس کے شہید سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

تشکر نیوز کے مطابق غائبانہ نماز جنازہ میں اسمعیل ہنیہ کی مٖغفرت کی دعا کی گئی، اسمعیل ہنیہ کی شہادت پر ملک بھر میں آج سوگ منایا جارہا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں حماس رہنما اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی تھی۔

وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اسمبلی اجلاس کے دوران اسمعیل ہنیہ کی شہادت کے معاملے پر قرارداد پیش کی، قرارداد میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسرائیلی مظالم کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان فلسطینی بھائیوں کی حمایت کا اظہار کرتا ہے اور اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے، ساتھ ہی یہ ایوان غزہ میں فی الفور سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہے۔

31 جولائی کو فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، حماس نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسمٰعیل ہنیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا جس کا بدلہ لیا جائے گا۔

 

 

قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر جمشید دستی نے فلسطین زندہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے، بعد ازاں حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، مولانا مصباح الدین نے دعائے مغفرت کرائی۔

67 / 100

One thought on “اسمٰعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ ادا، وزیر اعظم و دیگر ارکان قومی اسمبلی شریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!