چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف احمد خان بچھر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت دیگر ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا۔

تشکر نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر نےاظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا، چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس 430 صفحات پر مشتمل ہے۔

قومی اسمبلی: اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

انہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر ممبران جانبدار ہیں، عام انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور دیگر ممبران نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں انتخابی بے ضابطگیوں کے ثبوت بھی لگائے گے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے قانون اور آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ سکندر سلطان راجا اور دیگر ممبران کو کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے کہ 27 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف نے بطور جماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا تھا۔

 

 

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے شکایت دائر کی ہے جس میں انتخابات سے قبل اور بعد کے واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!