پیرس اولمپکس 2024: سوشل میڈیا پر 51 سالہ ترک نشانہ باز کے چرچے

پیرس اولمپکس 2024ء میں 51 سالہ ترک اولمپیئن یوسف دیکیچ نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ڈبلز شوٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا، وہ بھی خصوصی لینس کے بجائے عام نظر کے چشمے کے ساتھ۔ شوٹنگ میں عموماً نشانہ باز خصوصی لینس استعمال کرتے ہیں، لیکن یوسف دیکیچ نے عام چشمے کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیا۔ ان کے غیر روایتی انداز اور ان کے کھڑے ہونے کے دلچسپ طریقے نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی، اور انہوں نے ایئر فونز بھی نہیں پہنے جو عام طور پر گولی کی آواز سے حفاظت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت ہو تو کوئی پریشانی نہیں، احسن اقبال

دیکیچ نے اپنی ساتھی سیوال ایلائدا ترہان کے ساتھ مل کر یہ چاندی کا تمغہ جیتا۔ یہ یوسف دیکیچ کا پانچواں اولمپکس ہے اور انہوں نے اپنے اولمپک کیریئر میں پہلی بار کوئی تمغہ جیتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کا منفرد انداز پسند کیا جا رہا ہے، اور ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ "یہ اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے مقبول شخص ہیں۔”

 

 

مکسڈ ڈبلز کے کانٹے دار مقابلے میں سربیا کے زورانا ارونووک اور دمیر میکیک نے طلائی تمغہ جیتا، جبکہ ترک جوڑی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور بھارت کے منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

50 / 100

One thought on “پیرس اولمپکس 2024: سوشل میڈیا پر 51 سالہ ترک نشانہ باز کے چرچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!