ایف آئی اے امیگریشن کی رپورٹ: 283 مطلوبہ افراد ایئرپورٹس پر گرفتار، 10.82 ملین مسافروں کی پروسیسنگ

تشکر نیوز:  ایف آئی اے امیگریشن نے اپنی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مختلف اداروں کے جرائم میں مطلوب 283 مسافروں کو ایئرپورٹس پر گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، ایف آئی اے امیگریشن نے رواں سال بین الاقوامی آمد اور روانگی کی چیک پوسٹوں پر 10.82 ملین مسافروں کی کامیابی سے پروسیسنگ کی۔

خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان گرفتار، دو فرار

1174 بین الاقوامی فلائٹس پر 5.3 ملین مسافر پاکستان پہنچے، جن میں 1.1 ملین غیر ملکی تھے۔ اسی طرح، 1048 فلائٹس پر 5.5 ملین مسافر پاکستان سے روانہ ہوئے، جن میں سے 1.1 ملین غیر ملکی شامل تھے۔ ملک بھر میں 30 بین الاقوامی امیگریشن چیک پوسٹس فعال ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے 618 فلائٹس پر 2.7 ملین مسافر سفر کیا، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 503 فلائٹس سے 2.5 ملین مسافر روانہ ہوئے۔ کراچی ایئرپورٹ سے 720 فلائٹس پر 2.2 ملین مسافروں نے سفر کیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے سب سے زیادہ 5 لاکھ 95 ہزار 543 غیر ملکیوں نے سفر کیا۔ ایف آئی اے کے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم نے ایک ہزار سات سو سولہ اسٹاپ لسٹ کیسز کو کامیابی سے ٹریک کیا اور قانونی کارروائی کی۔

گمشدہ اور چوری شدہ پاسپورٹس کے استعمال پر 305 مسافروں کو گرفتار کیا گیا۔

 

 

 

66 / 100

One thought on “ایف آئی اے امیگریشن کی رپورٹ: 283 مطلوبہ افراد ایئرپورٹس پر گرفتار، 10.82 ملین مسافروں کی پروسیسنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!