خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان گرفتار، دو فرار

تشکر نیوز: خواجہ اجمیر نگری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے۔ یہ پولیس مقابلہ اچانک ہوٹل کے قریب، خواجہ اجمیر نگری کراچی کی حدود میں واقع تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں ہوا۔

واٹر کارپوریشن کی جانب سے شیر شاہ میں پانی کی فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو اسٹریٹ کرمنلز بلا ضرب گرفتار ہوئے، جبکہ ان کے دو ساتھی ملزمان فرار ہو گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علی اصغر عرف زرداری ولد غلام سرور اور امیر حمزہ ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی، جبکہ فراری ملزمان کی شناخت حسنین عرف نینو ولد محمد یوسف اور شیرو ولد نامعلوم کے طور پر ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ 02 راؤنڈ لوڈ میگزین، ایک نقلی پستول، 04 عدد موبائل فونز، اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ موٹر سائیکل، یونین سٹار 70cc، کو پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

 

 

گرفتار ملزمان اور ان کے فراری ساتھیوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جن میں مقدمہ الزام نمبر 2024/375 دفعہ 353/324/34 PPC، مقدمہ الزام نمبر 376/24 دفعہ 23(1)A سندھ آرمز، اور مقدمہ نمبر 377/25 دفعہ 25 آرمز ایکٹ شامل ہیں۔ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

50 / 100

One thought on “خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان گرفتار، دو فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!