ن لیگ نے300 فری یونٹ دینےکاکہاتھا ، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں ،مفتاح اسماعیل

تشکر نیوز: عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل کا کےالیکٹرک ہیڈآفس کےباہراحتجاجی مظاہرہ میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے300 فری یونٹ دینےکاکہاتھا ، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں۔

گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ناکامی

کراچی میں عوام پاکستان پارٹی(اے پی پی) کاکےالیکٹرک ہیڈآفس کےباہراحتجاجی مظاہرہ، عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما ءمفتاح اسماعیل نے   مظاہرین سےخطاب  کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سےگزارش ہےبل کم کردیں، کےالیکٹرک اووربلنگ ختم کردیں۔

اے پی پی رہنما نے کے الیکٹرک کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک اب پھر نیپرا کے پاس جا کر کہتی ہے ریٹ بڑھادیں، 199یونٹ کا بل201 یونٹ کا بل کیوں لگاتےہو، لوڈ شیڈنگ سے بل کم کیوں نہیں ہوتا ہے، اگر12گھنٹےلوڈشیڈنگ ہوتی ہےتوبل کم ہونا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل کا احتجاجی مظاہر ے میں مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا کہ کمرشل پر37فیصد ٹیکس لگتاہے، حکومت نےاپنےاخراجات بڑھائےہیں، سینیٹ اورقومی اسمبلی کےاخراجات بڑھائےگئےہیں،گھریلوصارف پرٹیکس نہ لگاو، صرف 50 ارب کم کرنےہوں گے، جولائی سےستمبرتک ٹیکس ختم کریں۔

 

 

 انھوں نے کہا کہ کسی کو فری میں بجلی نہیں ملنی چاہئے، مسلم لیگ ن نے300 فری یونٹ دینےکاکہاتھا ، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں ، حکومت نے بجلی کےریٹ بڑھادئیے ہیں، 2015 سےآج تک350 فیصد بجلی کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔

50 / 100

One thought on “ن لیگ نے300 فری یونٹ دینےکاکہاتھا ، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں ،مفتاح اسماعیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!