تشکر نیوز: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے حیدرآباد میں وومن میڈیا سینٹر کی جانب سے منعقدہ پانچ روزہ ورکشاپ کے افتتاحی روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین عام شہریوں کو اظہار آزادی رائے کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا نے دنیا میں انقلاب برپا کیا ہے اور عوام سچ دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں،
تاہم، ڈیجیٹل آزادی پر قدغن عارضی حل فراہم نہیں کرتی۔ صابر حسین قائم خانی نے طالبات کو ڈیجیٹل میڈیا کی افادیت اور اس کے پیشہ ورانہ پلیٹ فارم سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات اور اظہار کو روکا یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی انتخابی مہم سوشل میڈیا پر چلائی، جبکہ ترکی میں سوشل میڈیا کے ذریعے انقلاب آیا۔ انہوں نے کہا کہ مہذب ممالک میں قوموں کو تربیت دی جاتی ہے
ویسٹ: تھانہ پاکستان بازار کے علاقے غازی آباد میں فائرنگ سے شہری کی ہلاکت
، پابندیاں عائد نہیں کی جاتیں کیونکہ پابندیاں مسائل کا حل نہیں ہوتیں۔ صابر حسین قائم خانی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وومن میڈیا سینٹر فوزیہ شاہین کی جانب سے ”ڈیجیٹل میڈیا فار ڈیجیٹل ڈیموکریسی” کے موضوع پر ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور طالبات پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں سچائی کو فروغ دیں اور کسی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔