دہشتگرد نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے گرد گھیرا تنگ، کال لیک کا فرانزک کرالیا گیا

تشکر نیوز: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد گھیرا تنگ کرلیا گیا اور ان کی فون کال کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کی حالیہ خفیہ کال لیک کا فرانزک کروانے کے بعد دہشت گرد کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجلی بلوں میں ٹیکسز، مہنگائی کیخلاف لیاقت باغ میں دھرنے کا دوسرا روز، حافظ نعیم کا خطاب جاری

چند روز قبل دہشتگرد نور ولی محسود کی خفیہ کال منظرِ عام پر آئی تھی جس میں وہ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے اپنے ساتھی دہشت گرد احمد حسین عرف غٹ حاجی کو ہدایات دے رہا ہے۔

فون کال میں نور ولی محسود ، احمد حسین عرف غٹ حاجی کو سرکاری املاک اور اسکولوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا تھا۔

بعد ازاں، ٹی ٹی پی کے سرغنہ کی ہدایت پر پر عمل درآمد کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گرلز اسکول کو آئی ای ڈی لگا کر اڑا دیا گیا تھا۔

اسی تناظر میں درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ٹانک کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ضعیف ٹیچر میرا جان کو بھی ٹارگٹ کلنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گرد نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی کال کا فرانزک ٹیسٹ کروایا، جس سے ثابت ہو گیا کہ فون کال میں موجود آواز نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اِس اہم کال کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد نور ولی اور غٹ حاجی کے خلاف کری شموزئی ڈیرہ اسمٰعیل خان کے دیہی ہیلتھ سینٹر میں 15اور 16 جولائی کو معصوم بچوں اور عورتوں کو شہید کرنے پر دہشت گردوں کے خلاف ملک کے اندر اور باہر سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق دہشت گرد ٹولے اور نور ولی کی افغانستان میں مسلسل موجودگی اور وہاں سے بیٹھ کر پاکستان میں براہِ راست دہشت گردی کروانے پر عبوری افغان حکومت سے شدید احتجاج بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں بالخصوص خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوچکا ہے جن میں سے کئی میں فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

 

پاکستان کا مؤقف ہے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پاکستان میں حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں اور متعدد بار کابل سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا جاچکا ہے۔

50 / 100

One thought on “دہشتگرد نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے گرد گھیرا تنگ، کال لیک کا فرانزک کرالیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!