سید اعجاز الحق کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط: اورنگی ٹاؤن میں پانی کی قلت اور ٹینکر مافیاز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

تشکر نیوز:  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینیئر حافظ سید اعجاز الحق نے اورنگی ٹاؤن میں پانی کی قلت اور ٹینکر مافیاز کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک خط لکھا ہے۔ خط میں سید اعجاز الحق نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں پانی کی قلت نے شدید بحران کی شکل اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

پاک بحریہ کی مدد سے کاشف سینٹر میں لگی آگ پر قابو پایا گیا، 29 شہریوں کو محفوظ نکالا

انہوں نے بتایا کہ حب ڈیم کے قریب ترین علاقے اورنگی ٹاؤن کے عوام کو پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترسنا پڑ رہا ہے، اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کی عدم توجہ کی وجہ سے کوئی فوری اقدام نہیں اٹھایا جا رہا۔ اس کے ساتھ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ماتحت واٹر ہائڈرینٹس سے پانی بھرنے والے ٹینکرز ہزاروں روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، اور ٹینکر مافیاز من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں، جس سے واضح ہے کہ پانی کی یہ مصنوعی قلت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ٹینکر مافیاز کی ملی بھگت سے جان بوجھ کر پیدا کی گئی ہے۔

 

 

سید اعجاز الحق نے مطالبہ کیا کہ اورنگی ٹاؤن کو شیڈول کے مطابق باقاعدہ پینے کا پانی فراہم کیا جائے اور ٹینکر مافیاز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

59 / 100

One thought on “سید اعجاز الحق کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط: اورنگی ٹاؤن میں پانی کی قلت اور ٹینکر مافیاز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!