سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نارتھ کراچی کے صنعتکاروں کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کرے گی

تشکر نیوز:  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی ای) نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا کے صنعتکاروں کے تعمیراتی مسائل کے حل کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کے تحت نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) میں ہیلپ ڈیسک قائم کی جائے گی جہاں ایس بی سی اے کا عملہ صنعتی عمارتوں کی تعمیرات سمیت دیگر مسائل کے حل میں صنعتکاروں کی مدد کرے گا۔

لوڈ شیڈنگ سے بدحال کراچی والوں کی دعائیں رنگ لے آئیں

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے، عبدالرشید سولنگی، نے نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان کی دعوت پر ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور عہدیداروں سمیت سینئر ممبران سے ملاقات کرکے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے یقین دلایا کہ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا کی تجاویز کو اہمیت دیتے ہوئے بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ریگولرائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔

 

 

نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے ڈی جی ایس بی سی اے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کسی بھی غیر قانونی تعمیرات سے سختی سے نمٹا جائے گا اور تعمیرات کو نکاٹی کی تجویز پر ریگولرائز کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نکاٹی کو آگاہ کیے بغیر کوئی عمارت منہدم نہیں کی جائے گی اور صنعتیں ایس بی سی اے سے کمپلیشن کروانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے فیصل معیز خان کی تجاویز پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

55 / 100

One thought on “سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نارتھ کراچی کے صنعتکاروں کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!