شہباز شریف کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے انتخاب میں حصہ لیں گے نواز شریف

کراچی( تازہ ترین ۔ 18 دسمبر2023ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں صوبہ سندھ کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کے کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا۔شہباز شریف کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے انتخاب میں حصہ لیں گے ۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے گفتگو کے دوران کہا کہ کراچی والے تیاری کریں، شہباز شریف آپ کے پاس آ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کراچی کے تنظیمی عہدیداروں کو شہباز شریف کی انتخابی مہم ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔ پارلیمانی بورڈ میں کراچی سے امیدواروں کے انٹر ویوز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ کچھ دوست ہوائی جہاز سے آئے ہوں گے کچھ بذریعہ موٹر وے سے آئے ہوں گے ، پہلے تو سڑکوں پر آنا مشکل کام تھا ،آج کل جگہ جگہ موٹر ویز ملتی ہیں ،دس دس گھنٹے کا پانچ گھنٹے کم ہو گیا ہے ، ہم نے اگر پشاور سے سکھر تک موٹر وے بنا دی تھی تو سکھر سے حیدر آباد آگے کیوں نہیں بنائی ، میرا پچھلی حکومت سے یہ سوال جسے 2018 میں آرٹی ایس بند کر ا کے لایا گیا تھا ، وہ حکومت ایک موٹر وے نہیں بنا سکی ، یہ تو ہمارے منصوبے میں شامل تھا ،اگر ہماری حکومت نہ توڑی جاتی 2020 میں موٹر وے تیار ہو جاتی ،آپ کو کس چیز نے سے روکا

ہم تو موٹر وے بنانے والے ہیں ،بجلی کے کارخانے لگائے ، ڈیمز بنائے ، ہم نے بلوچستان کی ہائی ویز کو درست کیا ہے ،سندھ میں کام کیا ہے موٹر ویز بنائی ہیں،ہزارہ موٹر وے بنائی ہے ،چترال میں لواری ٹنل پچاس ارب روپے سے بنایا گیا ، کراچی کے اندر گرین لائن بنائی ، پنجاب میں شہباز شریف نے میٹرو بس اور اورنج لائن کا منصوبہ بنایا ۔ کراچی میں کیا امر معنی ہے کراچی میں ترقی کے کام کیوں نہیں ہوئے ، وہاں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ مکمل نہیں ہوا ، گرین لائن ہماری لگائی ہوئی ہے سب کچھ تیار ہو گیا بسیں تھیں وہ بہت عرصے تک نہیں آئیں۔
نواز شریف نے سوال کیا کس نے کراچی میں امن قائم کیا ، کس نے دہشتگردی کو ختم کیا ،سندھ میں کوئلے کے بارے میں پچا س سال سے سن سن کر کان پک گئے تھے ،کہتے تھے لیکن پراجیکٹ کسی نہ لگایا ، ہم نیوہاں سے کوئلہ سے نکالا ہم نے اس سے بجلی بنائی اور وہاں بجلی بن رہی ہے ،ہم نے عمل کر کے دکھایاہے ، نیوکلیئر پاور پلانٹ لگایا جو2200 میگا واٹ کاپلانٹ ہے یہ چھوٹا پلانٹ نہیں ہے یہ کام کس نے کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!