ایف آئی اے اور ڈرگ کنٹرول ٹیم کی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی

تشکر نیوز: ایف آئی اے اور ڈرگ کنٹرول ٹیم نے پولیس کے ساتھ مل کر قائدآباد کے علاقے گلشن بونیر میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ خفیہ اطلاع پر انٹیلیجنس کی مدد سے کی گئی اس کارروائی میں کمپنی کے مالک، عبدالوھاب ولد عبدالازم، جو کہ مسجد اور مدرسہ کا پیشہ امام ہے، سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس اخلاق بیگ نے پاک کالونی میں پانی مافیا کی بڑی چوری کا انکشاف کردیا

یہ فیکٹری مسجد اور مدرسہ کی آڑ میں قائم تھی اور یہاں مضر صحت اور سکون آور ادویات بنائی جاتی تھیں، جو پاکستان کے مختلف شہروں میں سپلائی کی جاتی تھیں، جس سے لوگوں کی صحت کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا۔

کارروائی کے دوران فیکٹری سے مضر صحت جعلی دوائیاں، سکون آور ادویات، خام مال اور پیکنگ میٹریل برآمد کر کے ایف آئی اے کی تحویل میں لے لیا گیا اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ جعلی ادویات بنانے کے لیے استعمال ہونے والی مشینری اور پوری کمپنی میں چوری شدہ بجلی استعمال کر رہا تھا۔

 

 

ملزمان کے خلاف غیر رجسٹرڈ ادویات بنانے کے ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور انہیں مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے

62 / 100

One thought on “ایف آئی اے اور ڈرگ کنٹرول ٹیم کی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!