تشکر نیوز: کراچی کے علاقے پاک کالونی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس سائٹ ٹاؤن، اخلاق بیگ، پانی کے ٹیکس کی جانچ پڑتال کے دوران پانی مافیا کی بڑی لائنوں کا سراغ لگا لیا۔ جب اخلاق بیگ نے کارروائی کی کوشش کی تو پانی مافیا نے انہیں گھیر لیا۔ اخلاق بیگ نے 15 پر کال کرکے پولیس کو طلب کیا، لیکن پولیس بھی ان پانی کی لائنوں کو کاٹنے میں ناکام رہی۔ اخلاق بیگ بڑی مشکل سے اپنی جان بچا کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان کی طبیعت خراب نہیں ہوئی
اخلاق بیگ نے پاک کالونی کے پانی مافیا کا پردہ فاش کیا، لیکن یہ مافیا لیاقت آباد چونا ڈپو، لیاقت آباد سی ون ایریا قبرستان، لیاقت آباد حسن کالونی، ندی نیو کراچی، گولیمار اور دیگر علاقوں میں بھی عوام کو پانی پہنچانے کی بجائے اسے فروخت کر رہا ہے۔ یہ پانی کی چوری کا ایک بڑا کاروبار بن چکا ہے جو کہ ایک مافیا کی شکل اختیار کر چکا ہے، جو لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اپنے راستے سے ہٹا دیتا ہے۔ تحقیقاتی اداروں، وزیر بلدیات اور وزیر اعلیٰ سے گزارش ہے کہ عوام کو پانی نہ ملنے کی اس وجہ پر بھرپور ایکشن لیا جائے