سیکیورٹی فورسز کا ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ تشکر نیوز: 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشتگرد علی جان کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں محکمہ اقلیتی امور کا اجلاس، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن اور استحکام تباہ کرنے کی کوششیں کرنے والوں کے خلاف پُر عزم ہیں۔

62 / 100

One thought on “سیکیورٹی فورسز کا ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!