ملیر میں اغوا ہونے والی کم عمر لڑکی بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار

تشکرنیوز:  25 جولائی 2024: ایس ایس پی انویسٹیگیشن ظفر صدیق چھانگا (پی ایس پی) کی سربراہی میں انویسٹیگیشن پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران تھانہ ملیر سٹی کی حدود میں اغوا ہونے والی کم عمر لڑکی کرن احمد کو بازیاب کر لیا ہے۔ کرن احمد، عمر 15/16 سال، کے اغوا کا مقدمہ درج ہوتے ہی ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے لڑکی کی فوری بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

کرائے پر حاصل کی گئی گاڑیاں چھیننے والے بھائی گرفتار، نقدی، زیورات اور گاڑی برآمد

تمام تفتیشی ٹیموں نے ایس ایس پی کی سربراہی میں مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم کمیل عباس ولد نصرت حسین کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر مشتبہ افراد سے بھی تفتیش کی گئی۔

 

 

آج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں اغوا کاروں نے دباؤ میں آ کر مغویہ کو چھوڑ دیا۔ تفتیشی ٹیموں کی مزید کارروائیاں جاری ہیں تاکہ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

50 / 100

One thought on “ملیر میں اغوا ہونے والی کم عمر لڑکی بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!