...

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر رہنمائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تشکر نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، پی ٹی آئی کا پارٹی ڈھحانچہ موجود نہیں ہے، سپریم کورٹ رہنمائی کرے کہ کس اتھارٹی کے تحت پارٹی ٹکٹس کو مانا جائے؟

پاکستان کی چین سے 15 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی موخر کرنے کی درخواست

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 آگست بنتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو فیصلے پر قانونی ابہام سے متعلق بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے 39 ارکان کو تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔

 

 

18 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس بےنتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

55 / 100

One thought on “الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.