اقبال مارکیٹ قتل کیس حل: بیوی ماریہ اور عاشق حمزہ کی گرفتاری، منصوبہ بندی بے نقاب

تشکر نیوز: اقبال مارکیٹ پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمن بگٹی نے ایس ایچ او اقبال مارکیٹ محمد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 18 جولائی 2024 کو راجہ تنویر کالونی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں یاسین ولد گل علی خان گھر کی دہلیز پر قتل ہوا تھا۔ مقتول کے بھائی فاروق کی مدعیت میں تھانہ اقبال مارکیٹ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

حافظ نعیم کا بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ

ایس ایچ او محمد علی شاہ نے فوراً تفتیش شروع کی اور موقع واردات اور دیگر مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی۔ فوٹیج میں ملزمان کو مقتول کے گھر کے سامنے انتظار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ آپریشن اور تفتیشی پولیس کی مشترکہ تفتیش کے نتیجے میں واقعہ میں ملوث ملزمان حمزہ آفریدی اور بلال کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے تیسرے ساتھی کا انکشاف کیا جو کہ مقتول یاسین کی بیوی ماریہ تھی۔ پولیس نے ماریہ کو بھی گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا۔ ماریہ نے انکشاف کیا کہ اس کے حمزہ کے ساتھ تعلقات تھے اور انہوں نے مل کر یاسین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ماریہ قتل کے دن تک حمزہ کے ساتھ رابطے میں تھی اور اپنے شوہر کی نقل و حرکت کی اطلاع دیتی تھی۔

حمزہ نے واردات کے لیے اپنے دوست بلال کو بھی شامل کیا۔ بلال نے موٹر سائیکل پر مقتول کے گھر کے قریب پہنچ کر فائرنگ کی جس سے یاسین قتل ہوا۔ ماریہ نے اپنے ایک اور عاشق کاشف عرف کاشو سے بھی شوہر کو قتل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی مگر کاشف نے انکار کردیا تھا۔

 

 

ایس ایچ او محمد علی شاہ نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل KGU-3070 تحویل میں لے لیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

One thought on “اقبال مارکیٹ قتل کیس حل: بیوی ماریہ اور عاشق حمزہ کی گرفتاری، منصوبہ بندی بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!