لیاقت آباد ٹاون میں پارکس اور پلے گراونڈ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہےپارکس بحالی پروگرام کے تحت تیار کئے جانے والے پارکس عوام کے حوالے کردئے جائیں گے

لیاقت آباد ٹاون میں پارکس اور پلے گراونڈ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے
پارکس بحالی پروگرام کے تحت تیار کئے جانے والے پارکس عوام کے حوالے کردئے جائیں گے
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن یونین کمیٹی نمبر 04 میں تیار ہونے والے پردہ پارک کا افتتاح کریں گے
مورخہ 18 دسمبر 2023
چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد روز اول سے ہی اہلیان لیاقت آباد ٹاون کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں فراز حسیب لیاقت آباد ٹاون کے پارکوں کی بحالی کے لئے سرگرم ہیں۔ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی ہدایت پرمحکمہ باغات کا عملہ شب و روز پارکس کی بحالی اور تزین و آرائش کے کام میں مصروف ہے، تیار کئے جانے والے پارکس کو تزین و آرائش کے بعد عوام کے حوالے کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن مورخہ 20 دسمبر بروز بدھ، سہ پہر 4.00 بجے یونین کمیٹی نمبر 04 میں تیار ہونے والے پردہ پارک کا افتتاح کر رہے ہیں۔ واضع رہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں پارکس بحالی پروگرام کے تحت طاہرشریف پارک یونین کمیٹی نمبر 01، موسیٰ کالونی،اسامہ شہیدپارک یونین کمیٹی نمبر 02 ، پیلی کوٹھی پارک یونین کمیٹی نمبر 03، پردہ پارک یونین کمیٹی نمبر04، بی ون پارک یونین کمیٹی نمبر 06، طالب کالونی پارک یونین کمیٹی نمبر , 07 یونین کمیٹی نمبر 05 کی گرین بیلٹس پرتزین و آرائش کا کام جاری ہے لیاقت آباد ٹاؤن کے تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کو جلد از جلد بحال کرکے عوام کے حوالے کردیا جائے گا، تاکہ اہلیان لیاقت آباد کو صحت مند تفریح اور خوش گوار ماحول کی فراہمی ممکن ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!