اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا اور چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو حراست میں لے لیا۔
تشکر نیوز کے مطابق شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رہنمارؤف حسن کو گرفتارکرلیا، پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ کس کیس میں گرفتار کیا ہے.۔
9 مئی: عمران خان کا پہلی مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرنے فرانزک ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
تاہم اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کو حراست میں نہیں لیا گیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پولیس پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سےکمپیوٹر اور دیگر سامان ساتھ لےگئی۔
پولیس نے قیدی وین بھی پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ پہنچا دی پولیس نے مرکزی دفتر کو چاروں جانب سے گھیر لیا اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والا راستہ بند کردیا گیا، بیرسٹرگوہر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن سیکرٹریٹ میں موجود تھے، ویمن پولیس بھی تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہرموجود رہی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی دفتر میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل پرشواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا، مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا حب بنا ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق دفتر سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کروایا جاتا تھا، براہِ راست ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں ایکویٰپمنٹ سمیت گرفتار کیا گیا، ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھیں۔
دریں اثنا، پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے میں مصروف ہے۔